اپنا اردو ویب لاگ

Wednesday, April 18, 2007


پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی ولادت باسعادت کے موقع پربہت سے ایسے اموررونماہوئے جوحیرت انگیزہیں
فخر کائنات ، رحمۃ للعالمین خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی (ص)کی ولادت باسعادت کے موقع پر آپ کے جسم مبارک سے ایسانورساطع ہواجس سے ساری دنیاروشن ہوگئی، آپ نے پیداہوتے ہی دونوں ہاتھوں کوزمین پرٹیک کرسجدہ خالق اداکیا پھرآسمان کی طرف سربلندکرکے تکبیر کہی اورلاالہ الااللہ انا رسول اللہ زبان پرجاری کیا
مہرخبررساں ایجنسی نے تاریخ اسلام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فخر کائنات ، رحمۃ للعالمین خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی (ص) کی ولادت باسعادت کے موقع پربہت سے ایسے اموررونماہوئے جوحیرت انگیزہیں مثلاآپ کی والدہ ماجدہ کوبارحمل محسوس نہیں ہوااوروہ ولادت کے وقت کثافتون سے پاک تھیں، آپ مختون اورناف بریدہ تھے آپ کے ظہورفرماتے ہی آپ کے جسم سے ایک ایسانورساطع ہواجس سے ساری دنیاروشن ہوگئی، آپ نے پیداہوتے ہی دونوں ہاتھوں کوزمین پرٹیک کرسجدہ خالق اداکیا پھرآسمان کی طرف سربلندکرکے تکبیر کہی اورلاالہ الااللہ انا رسول اللہ زبان پرجاری کیا شیطان کورجم کیاگیااوراس کاآسمان پرجانابندہوگیا، ستارے مسلسل ٹوٹنے لگے تمام دنیامیں ایسازلزلہ آیاکہ تمام دنیاکے کنيسے اوردیگر غیراللہ کی عبادت کرنے کے مقامات منہدم ہوگئے ، جادواورکہانت کے ماہراپنی عقلیں کھوبیٹھے اوران کے موکل محبوس ہوگئے ایسے ستارے آسمان پرنکل آئے جنہیں کسی نے کبھی نہ دیکھاتھا ساوہ کا دریا خشک ہوگیا وادی سماوہ جوشام میں ہے اورہزارسال سے خشک پڑی تھی اس میں پانی جاری ہوگیا، دجلہ میں اس قدرطغیانی ہوئی کہ اس کاپانی تمام علاقوں میں پھیل گیا کاخ کسری میں پانی بھر گیااورایسازلزلہ آیاکہ ایوان کسری کے 14 کنگرے زمین پرگرپڑے اورطاق کسری شگافتہ ہوگیا، اورفارس کی وہ آگ جوایک ہزارسال سے مسلسل روشن تھی، فورابجھ گئی

Sunday, April 08, 2007




مذاق کے شوق نے ناک کٹوا دی
سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایک شادی شدہ صاحب کو گھر والیوں سے مذاق کی پہلی ہی کوشش مہنگی پڑ گئی ہے۔ شادی شدہ مردوں کا مذاق ویسے بھی بھونڈا ہی ہوتا ہے۔ حضرت کی دو بیویاں تھیں اور اس بدقسمت لمحے دونوں ہی موجود تھیں جب انہوں نے تفنّن طبع پر طبع آزمائی کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے مذاقاً اہلیاؤں سے کہا ہی تھا کہ میں تیسری شادی کرنے جا رہا ہوں کہ دونوں خواتین ان پر پِل پڑیں۔ ان دونوں کے بھاری ہاتھ ان پر اٹھ گئے اور ایک خاتون کے پہلے ہی جھانپڑ میں ان کی ناک کٹ کر دور جا گری۔ دوسرے تھپڑ نے ان کی مونچھوں کے بیشتر بال صاف کر دیے۔ حضرت بمشکل خود کو سمیٹ کر بھاگ سکے۔ انہوں نے گھر کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ بعد اذاں اخبارات سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج موت کو قریب سے دیکھا ہے۔



طالبان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
عورتیں گھر میں رہیں گی

لڑکیاں چھپ جائیں گی

پھول شاخوں پر کھلیں گی

اور وہیں مرجھائیں گی

چاند سورج اور ستارے دُھند میں کھو جائیں گے

دور تک اڑتے پرندے

گیت گانا بھول کر

اپنے اپنے آشیاں میں

خوف سے مر جائیں گے

خواب جیسی زندگی کے

خواب دیکھیں گے مگر

صبح جب پھیلے گی گھر میں

ریڈیو کھولیں گے لوگ

اور کھڑکی سے اچانک

طالبان آجائیں گے

ذی شان ساحل





سینٹ اسامہ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سینٹ اسامہ

اب روزانہ

نو سے گیارہ

اپنے پیارے مداحوں سے

تورابورا کے غاروں

یا دار الحرب میں ملتے ہیں

جہاں بھی وہ جا کے ٹہرے ہیں

گانے پر پابندی ہے

پھول لگانا اور تصویر

اتروانے پر پابندی ہے

عورتیں نامحرم کے ساتھ نظر آئیں تو

کوڑے اور پتھرمارے جائیں گے

خبر نہیں کہ سیدھی راہ پہ چلنے والے

مغرب میں ہیں یا مشرق میں

یہ بھی یاد نہیں کہ بچے آخری بار

کب اسکول گئے

قدم قدم پر کانٹے اور بارودی سرنگیں بچھی ہوئی ہیں

جن کو ناکارہ کرنے کے سارے منتر

ہاتھوں میں بندوق اٹھاکے

سینٹ اسامہ بھول گئے

جان بچانے والے دواوں کی

یارب کتنی قلت ہے

کہ بے چارے ہر بندے کو

جاں دینے کی

نئی ادائیں سکھاتے ہیں

اب روزانہ

نو سے گیارہ

اپنے پیارے مداحوں کو

جنت میں لے جانے والی

نئی دعائیں سکھاتے ہیں



ذی شان ساحل




آج کا کارتون