اپنا اردو ویب لاگ

Sunday, April 08, 2007




مذاق کے شوق نے ناک کٹوا دی
سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایک شادی شدہ صاحب کو گھر والیوں سے مذاق کی پہلی ہی کوشش مہنگی پڑ گئی ہے۔ شادی شدہ مردوں کا مذاق ویسے بھی بھونڈا ہی ہوتا ہے۔ حضرت کی دو بیویاں تھیں اور اس بدقسمت لمحے دونوں ہی موجود تھیں جب انہوں نے تفنّن طبع پر طبع آزمائی کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے مذاقاً اہلیاؤں سے کہا ہی تھا کہ میں تیسری شادی کرنے جا رہا ہوں کہ دونوں خواتین ان پر پِل پڑیں۔ ان دونوں کے بھاری ہاتھ ان پر اٹھ گئے اور ایک خاتون کے پہلے ہی جھانپڑ میں ان کی ناک کٹ کر دور جا گری۔ دوسرے تھپڑ نے ان کی مونچھوں کے بیشتر بال صاف کر دیے۔ حضرت بمشکل خود کو سمیٹ کر بھاگ سکے۔ انہوں نے گھر کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ بعد اذاں اخبارات سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج موت کو قریب سے دیکھا ہے۔

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home